ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رام مندر نہیں تو مودی نہیں،ہیمنت کرکرے کی توہین کرنے والی سادھوی نہیں:کمپیوٹربابا

رام مندر نہیں تو مودی نہیں،ہیمنت کرکرے کی توہین کرنے والی سادھوی نہیں:کمپیوٹربابا

Tue, 07 May 2019 21:39:01  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال:07 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)بی جے پی سے روٹھ کر کانگریس کی حمایت کر رہے کمپیوٹر بابا نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت گزشتہ پانچ سال میں ایودھیا میں رام مندر نہیں بنا سکی۔ اس لیے اب رام مندر نہیں تو مودی نہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذہب کے ساتھ سادھو سماج ہے۔بی جے پی حکومت نے اب تک بیوقوف ہی بنایا ہے سنت سماج اور عوام کو۔(بی جے پی والے صرف جھوٹ بولتی ہے۔ انہوں نے رام مندر تعمیر کی بات کہی تھی۔پانچ سال میں رام مندر بھی نہیں بنا سکے اور پھر (رام مندر کی تعمیر کی بات) لے کر آ گئے۔اب عوام جناردن اور سنت سماج بیوقوف نہیں بنے گی۔کمپیوٹر بابا نے مزید کہاکہ اب رام مندر نہیں تو مودی نہیں۔انہوں نے بتایاکہ پورے سادھو سماج کا کہنا ہے کہ ’رام رام ہی اب کی بار، بدل کر رکھ دو چوکیدار‘۔بھوپال لوک سبھا سیٹ سے دگوجے کے خلاف بی جے پی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر طنز کستے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھگوا رنگ کا کپڑا پہننے سے کوئی سادھو نہیں ہو جاتا ہے۔جو بم دھماکے میں پھنسے، جو قتل میں ہے اور کورٹ سے ضمانت سے باہر آئے، کیا بی جے پی کو کوئی اور نہیں ملا۔ارے شیوراج سنگھ چوہان لڑ لیتے انتخابات۔شیوراج کیوں نہیں لڑے؟ ارے بہت سے بڑے بڑے لیڈر تھے۔اوما بھارتی نے منع کیا۔کوئی تولڑناچاہتانہیں۔بی جے پی اور پرگیہ پر نشانہ لگاتے کمپیوٹر بابا نے کہاکہ ہمارے سادھو سنت اسی لیے ناراض ہیں بی جے پی سے کہ بی جے پی والوں نے پرگیہ کو ٹکٹ دیا ہے، جنہوں نے ہمارے فوجیوں کا احترام نہیں کیا۔غلط الفاظ کا استعمال کیا ہے ہمارے(شہید پولیس افسر) ہیمنت کرکرے کے لیے۔وہ سادھو ہو ہی نہیں سکتی۔


Share: